the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
گریٹر ورنگل بلدی انتخابات کیلئے پر چہ نامزدگی کے آخری دن 58ڈویژنس سے تمام پارٹیوں کی جانب سے جملہ 1350نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ سب سے زیادہ ٹی آر ایس پارٹی کے 579،کانگریس 188، بی جے پی 114، سی پی ایم 22، وائی ایس آر کانگریس پارٹی 15، سی پی آئی 8، بی ایس پی6، ایم آئی ایم 3اور 224آزاد اُمیدواروں نے نامزدگیاں داخل کیں ۔ کانگریس سے متعلق چار حلقوں میں ایک بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کی گئی جب کہ 3ڈویژنس میں بی جے پی اور 8ڈویژنس میں تلگو دیشم کی جانب سے ایک بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کی گئی ۔ ۔ ٹی آر ایس کے باغی اُمیدواروں کے تیوروں سے یہاں کشیدہ لمحات اور ڈرامائی صورتحال تھی ۔ سینکڑوں اُمیدواروں کی موجودگی سے دیر شام تک



نامزدگی کا سلسلہ جاری رہا ۔ ٹی آر ایس قائد کیپٹن لکشمی کانتا راؤ کی رہائش گاہ پر ڈپٹی چیف منسٹر کڑیم سری ہری ، ریاستی وزراء ٹی آر ، ٹی ہریش راؤ اور ای راجندر و دیگر ضلعی قائدین ‘اُمیدواروں کوقطیعت دی، اٹکٹ کے خواہشمند اُمیدوار اپنے افراد خاندان کیساتھ یہاں جمع ہوگئے ۔ چند قائدین نے ٹکٹ نہ ملنے پر خودکشی کرنے کی دھمکی دی اور ٹکٹ کے انکار بعض قائد ین سر عام روپڑے ۔ ناراض قائدین کا کہنا تھا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے قیام سے ہی وہ پارٹی سے وابستہ رہے لیکن اُنہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا ۔ دریں اثناء پارٹی اعلیٰ قائدین کی جانب سے ٹکٹ سے محروم ناراض قائدین کو نامزد عہدے دینے کا وعدہ کرتے ہوئے اُنہیں قائل کرنے کی کوشش کی گئی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.